Anaemia is common, affecting about 1 in 4 people worldwide. it is particularly common among many women and girls who have periods. Even with a normal diet, the blood loss can lower the amount of iron , which is needed to red blood cells. Without it, there would not be enough healthy red blood cells, leading to anaemia. The WOMAN-3 Trial is investigating whether a drug called tranexamic acid that reduces menstrual bleeding can also reduce anaemia.
خون کی کمی (اینیمیا) ایک عام مسئلہ ہے، جو دنیا بھر میں تقریباً ہر چار میں سے ایک شخص کو متاثر کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر ان بہت سی خواتین اور لڑکیوں میں عام ہے جنہیں ماہواری آتی ہے۔
متوازن غذا لینے کے باوجود، ماہواری کے دوران خون کے ضائع ہونے سے جسم میں آئرن کی مقدار کم ہو سکتی ہے۔ آئرن صحت مند سرخ خون کے خلیات بنانے کے لیے ضروری ہے۔ آئرن کی کمی کی صورت میں جسم میں صحت مند سرخ خون کے خلیات کی مناسب مقدار نہیں بن پاتی، جس سے خون کی کمی (اینیمیا) ہو سکتی ہے۔
WOMAN-3 ٹرائل میں یہ تحقیق کی جا رہی ہے کہ آیا ٹرینیکسامک ایسڈ نامی دوا، جو ماہواری کے دوران خون کے بہاؤ کو کم کرتی ہے، خون کی کمی کو بھی کم کر سکتی ہے۔




